عارف علوی

قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ صدر مملکت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ریاست کو ایسی اسلامو فوبیا پر مبنی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے مذہبی عقائد اور اقدار کی جانب رواداری پیدا کرنے کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کو فروغ دینے کے لیے کام کریں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ انسانیت کو دنیا کو امن کیلئے متحد کرنے اور ایسی بے تکی نفرت انگیز کارروائیوں سے آگے نکلنے کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ عید کے روز سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحی کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے