شہبازشریف مریم نواز

شہبازشریف اور مریم نواز کا کراچی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے عام انتخابات 2024 میں کراچی سے حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی کاغذات وصول کرنے جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، اسی دوران شہباز شریف نے بھی شہر قائد سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔

قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 242 کے لیے شہباز شریف کا فارم صالحین تنولی نے وصول کیا جو فارم لیکر آج کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔

صالحہن تنولی نے کہا کہ کل شہباز شریف کا فارم این اے 242 جمع کرادیں گے، مریم نواز کے لیے این اے 237 کراچی سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کروانے کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے