منیر اکرم

سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونا اقوام متحدہ کی بڑی ناکامی ہے۔ پاکستان

نیویارک (پاک صحافت) اقوام متحدہ میں پاکستان کےسفیر منیر اکرم کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونا اقوام متحدہ کی بڑی ناکامی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی سلامتی کونسل کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ رپورٹ 2022 پیش کرنا ایک انتہائی اہم ذمہ داری ہے جو چارٹر کے آرٹیکل 15 اور 24 میں بیان کی گئی ہے۔

منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے رپورٹ پیش کرنا محض ایک رسم بن کر رہ گیا ہے، رپورٹ کونسل کے اجلاسوں اور سرگرمیوں کی عکاس ہے لیکن اس میں اس کے غور و فکر اور فیصلوں کے مادے پر کوئی مواد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی استصواب رائے کا مطالبہ کرنے والی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے اپنا تسلط جمایا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے