شیری رحمان

ملک میں یوریا کا بحران، شیری رحمان نے گندم کی پیداوار سے متعلق خبردار کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے ملک میں یوریا کے بحران سے متعلق بیان میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوریا بحران کی وجہ سے اس سال گندم کی پیداوار 20 فیصد کم ہوگی۔ پیپلزپارٹی کی رہنما کا کہنا ہے کہ تباہی سرکار کے دور میں آٹا 76 روپے فی کلو ہو گیا ہے، بمپر کراپ کے دعویدار کسانوں کو یوریا کھاد تک نہیں فراہم کر رہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیری رحمان نے ملک میں یوریا بحران پر پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2600 روپے فی من ہو گئی ہے جو ملکی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ 15 کلو آٹے کا تھیلہ عوام کو اب 1150 روپے سے زائد کا مل رہا ہے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے گندم بحران کی نشاندہی کی جا رہی تھی لیکن حکومت گہری نیند میں ہے ، 2013 تک آٹا فی کلو 35 روپے کا تھا۔ یوریا کی بوری 1400 روپے سے 2500 روپے کی ہو گئی پھر بھی کسان قطاروں میں کھڑے ہیں، ذمہ دار کون ہے؟

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے