عطا تارڑ

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکومتی اقدام چیلنج کرنے جا رہے ہیں، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کا نام ای سی ایل میں ڈالانے کا حکومتی اقدام چیلنج کرنے جارہے ہیں۔  خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات احاطہ عدالت میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن رہنما عطا تارڑ نے احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ توہین عدالت کی درخواست پر اپنا حق محفوظ رکھتے ہیں، کورونا وبا کے باعث توہین عدالت کی درخواست رجسٹرار آفس نے قبول نہیں کی تھی۔ اس موقع پر امجد پرویز نے کہاکہ وفاقی حکومت نے بدنیتی سے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ حکومتی اقدام کو چیلنج کرنے کا سائل کو قانونی حق حاصل ہے،ہم نے خود عدالت سے استدعا کی کہ اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نے بتایا کہ ہم درخواست واپس لےکر متعلقہ فورم سے رجوع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے