مولانا فضل الرحمن

مسلمانوں کے دل حرمین شریفین کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان

ریاض (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے دل حرمین شریفین کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں مولانا فضل الرحمان نے جمعیت علمائے اسلام ف کے عہدیداروں اور ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے دل حرمین شریفین کے ساتھ دھڑکتے ہیں یہ ہمارے ایمان کا مرکز ہیں اور ہمیں ان سے دلی لگاو ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی خوش قسمت ہیں کہ انہیں بار بار حرمین شریفین کی حاضری کا موقعہ ملتا ہے اور حرمین شریفین ہمارے ایمان کا مرکز ہیں اور مسلمانوں کے دل ان مقدس مقامات کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مکہ مکرمہ میں محمود احمد مینگل کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں جمعیت علمائے اسلام ف کے عہدیداروں اور ورکرز نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے