راجہ پرویز اشرف

قانون سازی پارلیمنٹ کی اولین ذمہ داری ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ قانون سازی پارلیمنٹ کی اولین ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں انٹرن شپ کے تحت ملک بھر سے ٹریننگ حاصل کرنے والے نوجوان وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موثر قانون سازی کے لیے دانشوروں اور ماہرین کا تعاون ضروری ہے، قانون سازی پارلیمنٹ کی اولین ذمہ داری ہے جس کی انجام دہی کے لیے قوانین کے مسودوں کی تیاری کے مرحلے میں تحقیقی اور تکنیکی معاونت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، قومی اسمبلی وفاقی اور صوبائی سطح پر قانون سازی کے لیے اپنا ہر ممکن تعاون فراہم کرنا چاہتی ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ دانشوروں، ماہرین قانون نویسی اور پارلیمنٹ کے درمیان تعاون عوامی فلاح و بہبود کے لیے موٹر قانون سازی کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے انٹرن وکلا کی قانون سازی اور ڈرافٹنگ میں لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈرافٹنگ میں مہارت حاصل کر کہ وہ ایک اعلی وکیل اور جج بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہ پارلیمنٹ وہ ادارہ ہے جہاں پر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کی جاتی ہے۔ قانون سازی کے عمل میں ماہرانہ رائے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ٹریننگ حاصل کرنے والے وکلا کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے