مسلم لیگ ن

لاہور میں نوجوانوں کی بڑی تعداد ن لیگ میں شامل ہونے لگی

لاہور (پاک صحافت) لاہور بھر میں نوجوانوں کی بڑی تعداد مسلم لیگ ن میں شامل ہونے لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما حنا بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ شکریہ لاہور آپ نے میرا دل جیت لیا۔ جس طرح آپ نے مجھے پیار دیا اور صرف 7 دن میں 69 ہزار نوجوان مسلم لیگ ن کا حصہ بنے، یہ چیز میرے لیے فخر کا باعث ہے۔ شاندار کامیابی پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ انشاءاللہ یہ رابطہ ہمیشہ برقرار رہے گا۔ اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ حنا بٹ ہماری توقعات پر پوری اُتری ہو۔ مریم نواز نے مزید لکھا کہ اس سلسلے کو مزید جاری رکھیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر ان دنوں سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے