تحریک لبیک

فیض آباد انٹرچینج پر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعیینات

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک لبیک کی جانب سے احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کے بعد فیض آباد انٹرچینج پر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعیینات کردی گئی ہے جبکہ گرد و نواح میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اطراف میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو جزوی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ مری روڈ سمیت متعدد شاہراہوں کو انتظامیہ کی جانب سے کنٹینرز لگاکر بند کردئے گئے ہیں۔

دوسری جانب موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کے نتیجے میں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آن لائن کلاسز لینے والے طلبا و طالبات، اساتذہ، امتحانات دینے اور کلاس لینے والے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے