ایکس (ٹوئٹر) میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف

(پاک صحافت) ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) کو ایلون مسک نے ایک سال قبل 27 اکتوبر 2022 کو خریدا تھا۔ ایلون مسک کے زیر تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ایک سال مکمل ہونے پر ایکس میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس فیچر کا اعلان کمپنی کی جانب سے کئی ماہ سے کیا جا رہا تھا اور اب جا کر اسے متعارف کرایا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس فیچر کو ابھی آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا گیا جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کو یہ کچھ عرصے بعد دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ ایکس کے متعدد نئے فیچرز کی طرح آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر بھی صرف ایکس پریمیئم یعنی ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کو ہی دستیاب ہوگا۔ کمپنی نے بتایا کہ صارفین آڈیو یا ویڈیو کالز کو ڈائریکٹ میسجز سیٹنگز کے ذریعے کنٹرول کر سکیں گے جبکہ کسی فرد کو کال کرنے کے لیے اسے ایکس پر کم از کم ایک ڈائریکٹ میسج بھیجنا ضروری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس میں گوگل میٹ جیسا کانفرنسنگ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے