کورونا وائرس

ملک میں کورونا کی تیسری لہر جاری، مزید 4723 افراد میں کورونا کی تصدیق، 84 اموات

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، جس نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 723 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 82 ہزار 888 تک جا پہنچی ہے۔ جبکہ فعال کیسز کی مجموعی تعداد 58500 ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.4 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50186 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4723 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 84 ہلاکتیں ہوئیں۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2486 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 609691 ہوگئی ہے۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 60197 ہے اور اب تک 574 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 266173 ہوگئی ہے جب کہ 4506 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 228356 ہے اور 6523 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19679 اور ہلاکتیں 211 ہوچکی ہیں۔ پورٹل کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 90262 اور 2417 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 13176 افراد وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور 363 افراد انتقال کر گئے۔ جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5045 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے