فہد ہارون وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا مقرر

فہد ہارون

اسلام آباد (پاک صحافت) فہد ہارون وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا مقرر کردیے گئے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فہد ہارون کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا تعینات کردیا گیا جبکہ کابینہ ڈویژن نے فہد ہارون کی بطور معاون خصوصی برائے وزیراعظم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فہد ہارون کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا، فہد ہارون نگراں دورحکومت میں بھی معاون خصوصی ڈیجیٹل میڈیا اور پبلک کمیونیکیشن رہے ہیں۔

اس کے علاوہ فہد ہارون پی ڈی ایم دور حکومت میں بھی شہبازشریف کے بھی معاون خصوصی رہ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے