مریم نواز

وزیراعلی پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب اورامریکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب میں اعلی تعلیم کے فروغ اور پنجاب کے طلباء کے لیے امریکی تعلیمی اداروں میں اسکالرشپ کے مواقع بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے پنجاب اور امریکا کے درمیان مشترکہ تعاون کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے امریکی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا، اورپنجاب اور امریکا کے درمیان تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار کو سراہا۔

واضح رہے کہ ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھی شریک تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

شبلی فراز اپنے قائدین سے پوچھیں پی ٹی آئی چاہتی کیا ہے؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے