حافظ حمداللہ

عمران خان بیٹی سے متعلق انکار یا اعتراف کیوں نہیں کرتے؟ حافظ حمد اللہ

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے سوال اٹھایا ہے کہ عمران خان بیٹی سے متعلق انکار یا اعتراف کیوں نہیں کرتے؟ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں، میں اپنی حکومت سے عمران کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک انٹرویو کے دوران حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان آج بھی کچھ لوگوں کا لاڈلہ ہے، فرشتے نہیں جنات ہیں جن کے اثرات آج بھی ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو چھوڑیں عمران خان تو عدالتوں کے کنٹرول سے بھی باہر ہے، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ عدالتوں اور ججوں پر حملہ ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اعلیٰ ترین عدالت ہے، عمران خان نے اسے بھی معاف نہیں کیا، پوچھتا ہوں پی ٹی آئی چیئرمین قانون، آئین اور جمہوریت سے بالاتر کیوں ہیں؟ انہوں  نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف، آصف زرداری، فریال تالپور اور مریم نواز کی گرفتاریاں ہوسکتی ہیں تو عمران خان کس کھیت کی مولی ہے؟

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے