فیس بک

فیس بک پر 12 ارب 7 کروڑ 58 لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ

لندن (پاک صحافت) برطانیہ میں فیس بک کمپنی کو ساڑھے پانچ کروڑ پاؤنڈ (12 ارب 7 کروڑ 58 لاکھ روپے) کا جرمانہ کردیا گیا۔ فیس بک کمپنی کو یہ جرمانہ برطانیہ کے مسابقتی کمیشن نے کیا ہے جس کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس فیس بک نے اینیمیٹڈ گرافکس سٹارٹ اپ Giphy خریدا تھا لیکن اس خریداری کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق جان بوجھ کر اس سودے کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر فیس بک کو 50.5 ملین پاؤنڈ (69.5 ملین ڈالر ، 60 ملین یورو)  کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ مسابقتی کمیشن کے سینئر ڈائریکٹر جوئل بام فورڈ کا کہنا ہے کہ کمیشن نے فیس بک کو متنبہ کیا تھا کہ سودے کی تفصیلات فراہم نہ کرنا حکم کی خلاف ورزی  ہے لیکن  فیس بک نے دو عدالتوں سے رجوع کیا جہاں سے کیس ہارنے کے باوجود تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ یہ جرمانہ ان تمام کمپنیوں کیلئے سبق ہے جو سمجھتی ہیں کہ وہ قانون سے بالا تر ہیں۔ دوسری جانب فیس بک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اس فیصلے سے متفق نہیں ہے۔ فیس بک انتظامیہ مسابقتی کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی کہ اس حوالے سے کیا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے