اعظم نذیر

اسمبلیاں توڑنے کا اعلان عمران خان کی آمرانہ فسطائی ذہنیت کا نتیجہ ہے۔ اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کا اعلان عمران خان کی آمرانہ فسطائی ذہنیت کا نتیجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 2018 کی سلیکشن کے باوجود جمہوریت کے تسلسل کی خاطر پارلیمنٹ میں بیٹھے تھے، پارلیمنٹ مدت پوری کرتی ہے تو جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، جمہوریت کے تسلسل سے معیشت ترقی کرتی ہے، پارلیمنٹ کے تسلسل سے سیاسی استحکام آتا ہے، ترقی کا عمل آگے بڑھتا ہے۔

وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی زلزلے، آمرانہ آفٹرشاکس جاری رہیں تو معیشت مضبوط نہیں ہوتی، سیاسی آفٹرشاکس سے مہنگائی بے قابو ہوجاتی ہے، معیشت کی بہتری کیلئے اسمبلیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے