چوہدری سالک حسین

مونس الہٰی نے اقتدار کے لیے چوہدری خاندان کو تقسیم کیا، چوہدری سالک

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما  اور قومی اسمبلی کے رکن چوہدری سالک نے مونس الہی کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مونس الہٰی نے اقتدار کے لیے چوہدری خاندان کو تقسیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری خاندان متحد تھا، مونس الہٰی نے دراڑ ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت یا پارلیمانی لیڈر، اراکین پارلیمنٹ کس کے فیصلے کے پابند ہیں؟ پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے قبل سپریم کورٹ پنجاب کے اراکین سے متعلق فیصلہ کرے۔

واضح رہے کہ چوہدری سالک نے مزید کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل پنجاب اسمبلی تحلیل ہوئی تو نیا سیاسی و آئینی بحران پیدا ہو گا۔ خیال رہے کہ مونس الہی سے متعلق انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جب چاہیں رابطہ کر سکتے ہیں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے