شہباز شریف

وزیراعظم کی سحر و افطار میں شہریوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سحر و افطار میں شہریوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہ صیام میں گیس کی لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم شہباز شریف حکام پر برس پڑے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کراچی میں دوران رمضان گیس لوڈشیڈنگ کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کو کراچی میں گیس دباو میں کمی، تعطل اور لوڈشیڈنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس دوران وزیراعظم شہباز شریف حکام پر برس پڑے اور کہا کہ رمضان میں گیس فراہمی کی جامع حکمت عملی اپنانی چاہیے تھی۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں کراچی میں گیس فراہمی کی شکایات کا نوٹس لیا تھا۔ وزیراعظم کے گزشتہ روز کے احکامات پر ہنگامی عمل درآمد کیا گیا، کراچی میں گیس تعطل کا مسئلہ حل کرلیا گیا۔ وزیراعظم نے حکام کو گیس فراہمی کی مسلسل نگرانی کرنے اور اس میں کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے