وزیراعظم

پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گے جہاں سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہو، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گے جہاں سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہو۔ خیال رہے کہ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں یہ بات کہی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کو ایسا ملک بنائیں جہاں خواتین کا احترام ہو اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسا ملک بنائیں جہاں تنقید حوصلے سے برداشت کی جائے اور جہاں عوامی خدمت کی فراہمی سیاست کی تعریف ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آئیے پاکستان کو ایک ا یسا ملک بنائیں جہاں اختلاف رائے کو دشمنی نہ سمجھا جائے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایسا ملک بنائیں جہاں تنقید حوصلے سے برداشت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے