فیصل کریم کنڈی

عوامی مارچ سے قبل کٹھپتلی حکومت کی بنیادیں ہل چکی ہیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور فرخ حبیب  کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔  فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے عوامی مارچ سے قبل کٹھپتلی حکومت کی بنیادیں ہل چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے فواد چوہدری اور فرخ حبیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری اور فرخ حبیب سلطنت نیازیہ کے مظلوم وزیر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب بنی گالا میں پی ٹی آئی وزراء کی جب زیادہ بے عزتی ہوتی ہے تو حزب اختلاف کے خلاف زیادہ بولتے ہیں۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے اپنے ردعمل میں مزید کہاکہ عمران خان کو مطلب پیسے سے چاہے بھارتی دے یا یہودی، پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کے بعد عالمی چور کی صورت میں سامنے آئی ہے، یورپ میں چوری کیے گئے اے ٹی ایم سے رقم پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتی رہی۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے