قمر زمان کائرہ

ہمیں خدشہ ہے کہ عمران خان عدالتی حکم کو بھی پامال کریں گے۔ قمرزمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے عمران خان اور اس کے حواری سپریم کورٹ کے عدالتی فیصلے اور حکم کو بھی پامال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے گھبراہٹ کے دن شروع ہوگئے ہیں، یہ سلیکٹڈ حکومت تھی جن سے پہلے سخت سوال نہیں کیے جارہے تھے۔ فواد چوہدری اور دیگر لوگ مزید ایسی حرکتیں کریں گے، جو فواد چوہدری نے کیا ہے اس پر مزمت کرتے ہیں، ان کی تلخیاں ان کی گھبراہٹ کی نشانیاں ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ صحافی کا کام ہے کہ وہ سوال کرے جواب یہ دیں نہ دیں ان کی مرضی، ہم بھی جلدی انتخابات کا کہہ رہے تھے، جلد انتخابات پر پوری اپوزیشن جماعتیں متفق تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اب ثابت کرنے کی کیا ضرورت ہے، جس طرح اسپیکر کی رولنگ آئی، اسمبلیاں ٹوٹیں اس سے عمران خان کی نیت سامنے آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے