ایاز صادق

فلسطین میں جاری مظالم جمہوریت اور عالمی انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ فلسطین میں جاری مظالم پر بین الاقوامی برادری کی مجرمانہ خاموشی جمہوریت اور عالمی انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 148ویں بین الپارلیمانی یونین سے اپنے تاریخی خطاب میں کہا کہ ماہ رمضان میں بے بس فلسطینی بچوں، خواتین، بزرگوں، نوجوانوں اور نہتے افراد پر اسرائیلی بربریت اور انسانیت سوز مظالم دنیا کی خود ساختہ مہذب اقوام کی منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ طاقت کا بے دریغ استعمال غزہ سے لے کر کشمیر کی وادیوں تک عالمی اداروں کی ناک کے نیچے جاری ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتا ہے، چاہے یہ دہشتگردی انفرادی ہو یا ریاستی، حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل اور بھارت دہشتگرد ریاستیں ہیں جو فلسطینیوں اور کشمیر کے مظلوم عوام پر عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے حالیہ واقعات کلی طور پر نسل کشی اور جنگی جرائم کے ضمرے میں آتے ہیں۔ پارلیمان عوام کی حقیقی آواز ہیں، مغربی حکومتیں اپنے عوام کے جذبات کے بر خلاف اسرائیل کی سرپرستی کر رہی ہیں، پارلیمانوں کو اپنے عوام کی آواز بننا چاہئے، پارلیمانی سفارتکاری سے دنیا میں امن کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے