شرجیل میمن

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں 65 روپے کلو میں آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں غریبوں کو 65 روپے کلو میں آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ ہم گندم مہنگی خرید کر عوام کو سستا آٹا فراہم کر رہے ہیں، آٹے کا بحران پورے ملک میں ہے، اوپن مارکیٹ میں مہنگے آٹے کو سستا کرنے کے لیے وزیر خوراک کو ہدایت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مکیش کمار چاولہ اور چوہدری یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ہر روز 6 لاکھ آٹے کی بوریاں 65 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہیں، فلور ملز کے لیے گندم کا کوٹا بڑھا دیا گیا ہے، سندھ حکومت کے اقدامات کے بعد اوپن مارکیٹ میں آٹا 95 روپے فی کلو میں دستیاب ہو گا۔

واضح  رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ حکومت گندم کا ذخیرہ اس لیے کرتی ہے کہ گندم کی کمی کو پورا کیا جاسکے، گندم کو اسمگل ہونے سے بچایا جاتا ہے، اگر حکومت گندم ذخیرہ نہ کرتی تو گندم اور آٹے کا بحران مزید سنگین ہو سکتا تھا، غیرقانونی طور پر گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے