کورونا

بھارت، کورونا پر کسی حد تک قابو پالیا ، لیکن اموات کے اعداد وشمار تشویشناک

نئی دہلی {پاک صحافت} بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر ، کورونا وائرس کے تقریبا ڈیڑھ لاکھ نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے، جبکہ اس عرصے میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے لیکن پھر بھی یہ مسئلہ تشویشناک ہے۔

لوگ کہتے ہیں کہ یہ مودی کی قسمت ہے ، اس میں کیا حرج ہے؟

ہندوستان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر ، پچھلے 24 گھنٹوں کے اندر کورونا وائرس کے کل 1 لاکھ 53 ہزار 347 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب بھارت میں متاثرہ کورونا کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 80 لاکھ 46 ہزار 957 ہوگئی ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے فعال کیسز 20 لاکھ 22 ہزار 103 پر آچکے ہیں جبکہ گذشتہ ایک دن میں 2 لاکھ 37 ہزار 568 افراد کورونا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 129 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی اب بھارت میں کورونا کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 29 ہزار 127 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹساپ

فلسطینیوں کو قتل کرنے میں اسرائیل کیساتھ واٹس ایپ کی ملی بھگت

(پاک صحافت) امریکی کمپنی میٹا کی ملکیت واٹس ایپ ایک AI پر مبنی پروگرام کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے