خواجہ آصف

عمران خان کی کوشش ہے کہ حکومت گرنے کی ذمہ داری اس پر نہ آئے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کوشش کررہا ہے کہ حکومت گرنے کی ذمہ داری اس پر نہ آئے جس کی وجہ سے وہ یہ سارا ڈرامہ کررہے ہیں، سب کو معلوم ہے پی ٹی آئی حکومت عمران خان کی نااہلی سے گری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بات اشاروں کنایوں میں ہورہی تھی، شاید اب بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔ عمران خان کو اتنی عقل ہی نہیں کہ الزامات کی بنیاد کیا ہے۔ میرا خیال ہے کہ عمران خان کا ذہنی توازن درست نہیں رہا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے گورننس ٹھیک نہیں ہوئی معاشی حالات ٹھیک نہیں ہوئے، ان کو کسی نے تو نہیں کہا کہ اپنے لوگوں کو کرپشن کرنے دو۔ ان کو مختلف ادارے شیلٹر فراہم کرتے رہیں تو پھر سب ٹھیک ہے، اگر کوئی اپنی آئینی حدود میں واپس گیا ہے تو انہوں نے شور مچادیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے فیصلوں کا اختیار عوام کو ہے، ہم پر کسی طرف سے کوئی دباؤ نہیں، لندن میں اہم موضوع معیشت رہی۔ سمجھیں گے کہ عوام کے پاس جانے کی ضرورت ہے تو ایک سکینڈ نہیں ہچکچائیں گے، ہم اکیلے فیصلے نہیں کرسکتے حلیفوں کے ساتھ بھی مشاورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

افغان دہشتگرد

گرفتار افغان دہشتگرد کا پاکستان میں کارروائیوں کا اعتراف

کوئٹہ (پاک صحافت) سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں گرفتار افغان دہشتگرد نے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے