یکم مارچ سے تعلیمی ادارے  معمول کے مطابق کُھلیں گے

یکم مارچ سے تعلیمی ادارے  معمول کے مطابق کُھلیں گے: شفقت محمود

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےکہا ہے کہ  یکم مارچ سے تمام تعلیمی ادارے  معمول کے مطابق کھول دئے جائیں گے اور پیر سے اسکولز معمول کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کُھلیں گےاس فیصلے کا اطلاق شہروں کے تمام تعلیمی اداروں پر لاگو ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق  مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ یکم مارچ بروز پیر سے اسکولز معمول کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کُھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے شہروں میں موجود اسکولز میں پچاس فیصد بچوں کو بُلانے کی پابندی صرف 28 فروری تک لاگو ہو گی۔

مزید پڑھیں: یکم فروری سے تمام پرائمری اسکول و جامعات کھول رہے ہیں: شفقت محمود

انہوں نے ایک اور ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق اُن مخصوص شہروں کے تمام تعلیمی اداروں پر لاگو ہو گا جہاں کورونا کی وجہ سے 50 فیصد طلبا کو بُلانے کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ شفقت محمود نے مزید کہا کہ اللہ کے کرم کی وجہ سے ہم معمول پر واپس آ رہے ہیں۔

قبل ازیں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا کے پیش نظر تعلیمی ادارے دوبارہ بند ہونے کا امکان مسترد کر دیا تھا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نےسیف کیمپس پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا میں تبدیلی آرہی ہے، پنجاب میں کورونا وبا کہیں نہیں گئی آج بھی موجود ہے۔

انہوں نے ویکسین کی دستیابی سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے وسط تک عوام کو کورونا ویکسن مل جائے گی، ہماری کوشش ہے کہ تعلیمی ادارے اب بند نہ ہوں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا سے پتہ چلا ہمارے پاس ٹیسٹ کی سہولیات ناکافی ہیں، 22 سے 23 ہزار ٹیسٹ روزانہ ہوسکتے ہیں۔

ہم نے کوروناوائرس کے ٹیسٹ لینے کے لیے 4 نئی لیبارٹریاں بنانے کا فیصلہ کیا کر لیا ہے جس سے شہریوں کو مزید سہولت ہو گی۔ واضح رہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق اپنے ایک بیان میں اگر بچے تعلیمی اداروں میں خوش نہ ہوتے تو میں مزید چھٹیاں دے دیتا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے