علامہ طاہر اشرفی

فلسطینیوں کا جرم آزادی اور اپنا حق مانگنا ہے، حافظ طاہر اشرفی

لاہور (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا جرم آزادی اور اپنا حق مانگنا ہے، کل آگ ہر طرف پھیل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن سے لے کر اسلامی دنیا تک شکر ادا کر رہی ہے کہ 20 ٹرک غزہ کے لیے اسرائیل نے جانے دیے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بے بسی صرف فلسطین اور کشمیر کے لیے کیوں ہے، اس سوال کا جواب خود ہمیں اپنے اندر تلاش کرنا ہو گا، ہمیں اپنے داخلی استحکام کو بھی برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین تقاضا کرتے ہیں کہ امت ایک ہو جائے، او آئی سی اعلامیے کی روشنی میں امت مسلمہ کو عملی قدم اٹھانا ہو گا، اسلامی ممالک میں ایک بار پھر انتشار شروع ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ان حالات کا اصل ہدف اسلامی دنیا کا امن تباہ کرنا ہے، علماء اور مشائخ امت کو ایک کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، پہلے دن سے پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور ایران کا مؤقف واضح ہے، ریاست پاکستان کی پالیسی فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر وہی ہے جو قائداعظم نے طے کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے