ترجمان دفتر خارجہ

فریقین تحمل سے کام لیں، پاکستان کا ایران اسرائیل کشیدگی پر ردعمل

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا ایران اسرائیل کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ فریقین تحمل سے کام لیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ تمام فریقین تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کم کرنے کی طرف بڑھیں۔

مشرق و سطی میں ہونے والے واقعات پر پاکستان نے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان صورتحال کا تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ تازہ واقعات سفارتکاری کی ناکامی کا اظہار ہیں، صورتحال مستحکم کرنے اور امن کی بحالی کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ ایران نے اسرائیل پر حملے میں درجنوں ڈرونز اور کروز میزائل استعمال کیے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے