احسان مانی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بھارت سے اہم مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی) نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے متعلق بھارت سے اہم مطالبہ کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق اکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت سے سیکیورٹی کی تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کیا ہے۔  اس حوالے سے پی سی بی چیئرمین احسان  نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کرکٹر، آفیشل، اور شائقین کے ویزوں اور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی کی جانب سے یقین دہانی نہ کرائی گئی تو ہم ورلڈ کپ وینیو تبدیلی کا مطالبہ کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی سی سی سے بھارت سے تحریری گارنٹی لے کر دینے کا کہا ہے۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا بھارت نے آئی سی سی کو اس سلسلے میں دسمبر میں بتانا تھا، لیکن تاحال نہیں بتایا گیا، اگر گارنٹی نہ ملی تو یو اے ای میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا کہیں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی چیئرمین  احسان مانی نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ستمبر میں میری مدت مکمل ہو رہی ہے، اگر کام جاری رکھنے کا کہا گیا تو دیکھوں گا، وسیم خان اہم کام کر رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ انھیں 3 سال کی توسیع ملے۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل ترانے سے متعلق انھوں نے بتایا کہ یہ سب کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، بہت کم لوگ ہیں جنھیں پی ایس یل ترانہ پسند نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے