کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا کرپشن کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ میں اربوں کی کرپشن کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عوام کی شنوائی کا عمل شروع ہوچکا، اب عمل بھی ہوگا، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کریک ڈاون ہوگا، کے الیکٹرک نے قبلہ درست نہ کیا تو اب سخت ایکشن لیں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز، منافع خوروں اور کرپشن کرنیوالی مافیا کا نوٹس لیتے ہوئے فوری روک تھام کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکترک نے آئندہ چند ہفتوں میں اپنا قبلہ درست نہ کیا تو وزیراعظم سخت نوٹس لیں گے اور ان کیخلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔ شہریوں کی بڑی تعداد اُمیدیں لے کر گورنر ہاوس آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی پالیسی کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں، وزیراعظم نے اسٹریٹ کرائم پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اسٹریٹ کرائم پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے