الیکشن کمیشن

فروری کے عام انتخابات کیلئے ووٹرز کا ڈیٹا جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات کے لیے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ہو گئی ہے، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار56 ہے، ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.87 فیصد ہے اور خواتین ووٹرز کی شرح 46.13 فیصد ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 83 ہزار 29 ہے، جس میں 5 لاکھ 68 ہزار 406 مرد ووٹرز اور 5 لاکھ 14 ہزار 623 خواتین ووٹرز ہیں۔

بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 53 لاکھ 71 ہزار 947 ہے، صوبے میں مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 16 ہزار 164 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 23 لاکھ 55 ہزار 783 ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختون خوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 ہے، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 19 لاکھ 44 ہزار 397 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 99 لاکھ 83 ہزار 722 ہے۔

پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 32 لاکھ 7 ہزار 896 ہے، صوبے میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 91 لاکھ 22 ہزار 82 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 814 ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 94 ہزار 769 ہے جس میں مرد ووٹر ایک کروڑ 46 لاکھ 12 ہزار 655 اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 82 ہزار 114 ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے