اردوان کی تقریب حلف برداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقاتیں

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریبِ حلف برداری کے موقع پر مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقاتیں کیں۔ملاقات میں علاقائی تعاون، خطے کو رابطوں سے جوڑنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے سابق نائب وزیرِ اعظم دولت باھچیلی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر سے بھی ملاقات کی۔  ملاقات میں وزیرِ اعظم نے بلوچستان، سیستان سرحد پر مارکیٹ کے قیام اور ایرانی صدر سے حالیہ ملاقات کا ذکر کیا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان بارٹر ٹریڈ خوش آئند پیش رفت ہے، جس سے ایران اور پاکستان کے عوام کو فائدہ ہو گا۔ شہباز شریف کی ازبکستان کے صدر شفقت مرزایوف سے بھی ملاقات ہوئی۔ رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے