فاروق ستار

ملک کی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ فاروق ستار

کراچی (پاک صحافت) فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے جبکہ عوامی مسائل روز بروز بڑھتے جارہے ہیں، نسلہ ٹاور کو گرانا عوام پر ظلم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے رہنما فاروق ستار نے نسلہ ٹاور پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ این او سیز سرکاری اداروں کی دستاویزات ہوتے ہیں، تمام اداروں کے اجازت نامے لے کر یہ عمارت بنائی گئی، شہر 70 فیصد ریونیو دیتا ہے۔

فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ پہلے گجر نالے اور محمودآباد نالوں کے اطراف بنے گھر مسمار کرکے لوگوں کو بے گھر کیا گیا، اب لوگوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، کچھ لوگوں کی عمارتوں کو ریگولرائز کر دیا جاتا ہے جبکہ کچھ کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے، ملک میں دو آئین اور دو قانون نہیں ہو سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے