فواد حسین

فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

لاہور (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خرد برد کیس کی سماعت ہوئی۔ فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کے وکیل عامر عباس نے جج محمد بشیر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو الیکشن سے ناک آؤٹ کر دیا گیا ہے، جیل میں ملاقات کے لیے درخواست دی اس پر آرڈر کر دیں۔ جج محمد بشیر نے سوال کیا کہ ملاقات ہو نہیں جاتی اڈیالہ جیل میں؟ وکیل نے کہا کہ نیب کا ماحول اور تھا، جیل میں مسائل آتے ہیں۔

جج نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ پھر ایسا کرتے ہیں فواد چوہدری کو نیب میں رہنے دیتے ہیں۔ وکیل صفائی عامر عباس نے کہا کہ جی سر پھر 2 دن کے لیے نیب کے پاس رہنے دیں، نیب زیادہ سے زیادہ 30 دن کا ریمانڈ نیب لے سکتی ہے، 2 دن کا ریمانڈ اور دے دیں،31 روز کا ریمانڈ ہوجائے گا، خبروں میں بھی آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے