بلاول بھٹو زرداری

فخر کی بات ہے کہ گردے کے علاج کے لیے بیرون ملک سے بھی لوگ سندھ آتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا ہے کہ فخر کی بات ہے کہ گردے کے علاج کے لیے بیرون ملک سے بھی لوگ سندھ آتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحت کی سہولیات کو پہلی ترجیح دی ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات لاڑکانہ میں ایس آئی یو ٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ایس آئی یو ٹی لاڑکانہ کا افتتاح  کیا اور تقریب سے خطاب بھی کیا۔ پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پیسے نہیں تو علاج میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، مفت علاج کا جو خواب دیکھا، انشاء اللّٰہ اس میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ جانتے ہیں سندھ حکومت کو کم کریڈٹ دیا جاتا ہے، لیکن کام زیادہ سندھ حکومت ہی کررہی ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر اسپتال انتظامیہ نے بلاول بھٹو کو اسپتال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ممتاز سرجن ڈاکٹر ادیب رضوی نے بلاول بھٹو زرداری کو ایس آئی یو ٹی میں دستیاب سہولتوں سے آگاہ کیا۔ خیال رہے کہ بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ این آئی سی وی ڈی کی طرز پر ضلعی سطح پر ایسے اسپتال کھولنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے