شازیہ مری

انتخابات میں پیپلز پارٹی کا راستہ روک کر قوم کے مستقبل کو تاریک کیا گیا، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے 2018 کے عام انتخابات دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا راستہ روک کر قوم کے مستقبل کو تاریک کیا گیا۔ اس موقعے پر انہوں نے موجودہ حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور نااہل ترین حکومت قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر ہر دور میں الزامات کی نوعیت تبدیل کی جاتی ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت پر کبھی کفر کے فتوے، کبھی ملک توڑنے کی تہمت لگائی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی پر ہر روز کوئی نیا الزام لگا دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ پارٹی قیادت پر اب کفر کے فتوے، غداری کی تہمت کی جگہ کرپشن کے الزامات نے لی۔خیال رہے کہ انہوں نے  ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق بھی گفتگو کی اور پی ٹی آئی حکومت کو ملک میں بڑھتی مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیا۔ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بجلی، گیس اس لیے مہنگی ہے کیونکہ پاک ایران گیس پائپ لائن ختم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے