وزیراعظم شہباز شریف

ن لیگ کا پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل کو روکنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر پاکستنا میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل کو روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے،  ن لیگ کا کہنا ہے کہ اس کالے قانون کی ہر سطح  پر مخالفت کریں گے، پی ٹی آئی کا یہ کالا قانون آزادی صحافت پر بہت بڑا حملہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں پاکستان میڈیا ڈیولپمینٹ اتھارٹی جیسے قانون روکنے کے لیے اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ن لیگ کا کہنا ہے کہ پی ایم ڈی اے کالا قانون ہے جس کا مقصد میڈیا کو اپنا تابع بنانا ہے۔

واض رہے کہ  اجلاس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ میڈیا کی تمام نمائندہ تنظیموں نے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کردیا۔اس موقع پر (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنی حرکتیں درست نہیں کرنی، میڈیا کی زباں بندی کرنی ہے، میڈیا ریگولیٹری بل میڈیا کی زباں بندی کا ہی تسلسل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے