مہران یونیورسٹی

سندھ کی معروف یونیورسٹی میں بھی طالبات کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف

جامشورو (پاک صحافت) سندھ کی معروف مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں طالبات کو ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام میں شعبہ آئی ٹی کے اسسٹنٹ کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں، طالبات کی جانب سے اسسٹنٹ کے خلاف تحریری شکایت درج کروائی گئی تھی جس میں پر کارروائی کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہ حسین نے تین رکنی اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارش اور سنڈیکیٹ چیئرمیں کے حکم پر رجسٹرار نے سینئر آئی ٹی اسسٹنٹ کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یونیورسٹی حکام کے مطابق اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی نے معاملے کی تحقیقات شروع کرکے شکایت کنندہ طالبات کے بیانات قلمبند اور ثبوت جمع کرلیے ہیں جبکہ معطل اسسٹنٹ کا بیان بھی قلمبند کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طالبات کو جنسی طور پر ہراساں اور ان کا جنسی استحصال کرنے کا کیس سامنے آیا تھا جس میں سینکڑوں طالبات کو نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے