مریم اورنگزیب

فارن ایجنٹ عمران خان پاکستان اور اس کی سکیورٹی کیلئے خطرہ بن گیا ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فارن ایجنٹ عمران خان پاکستان اور اس کی سکیورٹی کے لیے خطرہ بن گیا ہے، اب قانون کا حرکت میں آنے کا وقت آچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کو اب معلوم ہو گیا ہوگا کہ سسیلین مافیا کیا ہوتا ہے۔ عمران نیازی قومی اداروں اور ریاستی رٹ کو چیلنج کررہے ہیں، اب ریاستی اداروں اور عدلیہ کو ان کے خلاف ٹھوس اقدام کرنے کا وقت آگیا ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی عوام کو تشدد، لاقانونیت، بغاوت اور فساد پر اکسا رہے ہیں، عمران خان ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔ ملک میں فتنہ اور انتشار اب مزید برداشت نہیں کرسکتے۔ اس فتنے کو کچلنا ہوگا تاکہ ہماری عوام سکھ اور چین کی زندگی گزار سکے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے