پیپلزپارٹی

این اے 133 میں ووٹ خریدنے کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے امیدوار نے خاموشی توڑ دی

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 133 میں پیپلزپارٹی کا ووٹ خریدنے کے معاملے پر پی پی امیدوار نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے اپنا موقف بیان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 133 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے پاس تو مہم کے لیے بھی پیسے نہیں ہوتے۔ ووٹ کہاں سے خریدیں گے، ہماری انتخابی مہم بھی عوام اپنے خرچے پہ چلا رہی ہے۔

پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا کبھی بھی طریقہ کار نہیں رہا کہ ووٹوں کی خرید و فروخت کرے۔ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی مہم کا خرچہ حلقے کے عوام اٹھاتے ہیں۔ فواد چوہدری کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ بتائیں کہ وہ خود حکومت میں کس طرح آئے؟۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے