آصف زرداری

ذوالفقار علی بھٹو کا قتل پاکستان کیخلاف سازش تھی۔ صدر آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا قتل پاکستان کیخلاف سازش تھی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ رمضان المبارک کے احترام میں جلسے کے بجائے ملک بھر میں سادگی سے تقریبات ہوں گی۔ ملک کو پہلا متفقہ آئین دینے والے سابق وزیراعظم کو 4 اپریل 1979 کی صبح پھانسی دی گئی تھی۔

صدر مملکت آصف زرداری نے برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید اپنے وطن اور عوام سے عشق کرتے تھے، انہوں نے پاکستان کو دنیا کے باوقار ممالک کی صف میں شامل کیا، عوام کو فخر سے سر اٹھا کر جینے کا ڈھنگ سکھایا۔

صدر زرداری نے کہا کہ قائد عوام اپنے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی جستجو کررہے تھے، ان کا عدالتی قتل دراصل پاکستان کی آزادی، خود مختاری اور خودداری کے خلاف گھناؤنی سازش تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے