حافظ حمداللہ

خان صاحب میں ذرا بھی غیرت ہوتی تو مستعفی ہوجاتے، پی ڈی ایم ترجمان

پشاور (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کو سانحہ مری کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب میں ذرا بھی غیرت ہوتی تو مستعفی ہوجاتے۔ خیال رہے کہ سانحہ مری میں 23 قیمتیں جانیں ضایع ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان جنوبی کوریا کی کشتی ڈوبنے پر وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا بھاشن دیتے تھے، لیکن اب خود کاموش تماشا دیکھ رہے ہیں۔ حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ خان صاحب میں ذرا بھی غیرت ہوتی تو مستعفی ہوجاتے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے پی ڈ ی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا کہ  خان صاحب سانحہ مری میں 23 جانیں آپ کی نااہلی کی وجہ سے موت کے منہ میں گئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت میں سانحہ مری کی ذمہ داری قبول کرنے کی ہمت بھی نہیں، ہیلی کاپٹر میں مری کا جائزہ لینے کے بجائے بزدار مستعفی ہوجاتے تو عوام کا بھلا ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

مزدور کے اوقات بہت سخت ہیں، یہی لوگ ملک کی معیشت میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے۔ وزیراعظم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مزدور کے اوقات بہت سخت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے