احسن اقبال

آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق ن لیگ کااگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے گزشتہ روز آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج کو مسترد کر دیا تھا، تاہم اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت آج مظفرآباد پہنچ کر آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ تمام تر دھاندلی کے باوجود تحریک انصاف آزاد کشمیر الیکشن کے دوران اتنے ووٹ نہیں لے سکی جتنے ماضی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یا پاکستان پیپلزپارٹی لیتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی وفاقی (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے کہا تھا کہ  تحریک انصاف نے آزاد کشمیر انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا مگر اس کے باوجود پیپلزپارٹی نے 11 نشستیں جیت لیں۔ خیال رہے مریم اورنگزیب نے کشمیر الیکشن کو 2018ء کے الیکشن کا ری پلے قرار دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے