حمزہ شہباز

عیدالاضحٰی کے موقع پر پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات ہونے چاہیئے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتطامات ہونے چاہئے، اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عیدالاضحٰی پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں صفائی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، کمشنر لاہور ڈویژن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحٰی پر صفائی کے انتظامات کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے بارے میں متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں، خواجہ احمد حسان، چوہدری شہباز احمد، افتخار احمد، کبیر تاج، صبغت اللہ سلطان، غلام دستگیر، عمران گورایہ، سیکرٹری بلدیات، ایم ڈی واسا اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے عیدالاضحٰی پر لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں صفائی کے بہترین انتظامات کے لئے ٹاسک سونپ دیئے، ان کا کہنا تھا کہ مخلوق خدا کو صاف ماحول فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے