سیکیورٹی فورسز

شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، ہوا ہے، مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ یاد رہے کہ وزیرستان اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے روز کا معمول بن چکے ہیں جن میں اب تک سینکڑوں اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے