الیکشن

حکومت کا انتخابات سے قبل الیکشن ایکٹ میں بڑے پیمانے پر ترامیم کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے انتخابات سے قبل الیکشن ایکٹ میں بڑے پیمانے پر ترامیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، جس میں الیکشن ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم کیلے 73 ترامیم پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھی گئیں، پارلیمانی کمیٹی نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی اصلاحات سے متعلق ترامیم کا ابتدائی جائزہ مکمل کرلیا ہے، پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا بائیکاٹ کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی نتائج میں تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تاخیر سے آنے والے نتائج کو تسلیم نہیں کیا جائے گا، انتخابی اصلاحات کمیٹی میں پریزائڈنگ افسر کو نتائج مکمل کرنے کے لیے وقت مختص کرنے کی تجویز دی گئی جس کے مطابق نتائج کی تاخیر پریذائڈنگ افسر سے جواب طلبی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے