مراد علی شاہ

سیلاب زدہ علاقوں سے 80 فیصد سیلابی پانی کی نکاسی ہوچکی۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام علاقوں سے 80 فیصد سیلابی پانی کی نکاسی ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو گھر بنانے کے لیے 3 لاکھ روپے دے رہے ہیں۔ اس سال کی بارشوں کے بعد آنے والا سیلاب صوبے کی تاریخ کا بدترین سیلاب تھا۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ معاشی صورتحال مشکل ضرور ہے لیکن ڈیفالٹ کا کوئی خدشہ نہیں۔ معاشی بدحالی کی ذمہ دار گزشتہ حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کا معاملہ عدالت میں ہے، عدالت جو حکم دے گی عمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے