خواجہ آصف

نوازشریف کو ڈاکٹرز نے واپسی کی اجازت دے دی ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ڈاکٹرز نے پاکستان واپسی کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو ڈاکٹرز نے اجازت دے دی ہے، اگر وہ اس وقت پاکستان آتے ہیں تو ن لیگ کو فائدہ ہوگا۔ اس وقت پاکستان کی سیاست کو نواز شریف کی ضرورت ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اگلا الیکشن ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو مل کر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے لڑنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان سمیت کسی سیاست دان کو جیل بھیجنے اور نااہل کروانے کے خواہش مند نہیں، عمران دور کا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے کیا گیا معاہدہ سامنے آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے