عون چوہدری

عون چوہدری کے عمران خان کے متعلق سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد (پاک صحافت) عمران خان کے سابق قریبی ساتھی عون چوہدری نے ان کے متعلق سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے سابق قریبی ساتھی عون چودھری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں حلفاً اقرار کرتا ہوں کہ نااہلی کیس میں عمران خان کے کاغذات مکمل نہ تھے، عمران خان 2017 میں بھی جنرل (ر) باجوہ سے رابطے میں تھے، عمران خان کو صادق اور امین قرار دلوانے اور نواز شریف کے معاملے میں بیلنسنگ ایکٹ کے طور پر جہانگیر ترین کو نااہل کیا گیا، جب جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں ری ویو پٹیشن دائر کی تو عمران خان نے بذات خود سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے کہا کہ جہانگیر ترین کو نااہل رہنے دیں۔

عون چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے بعد ایک ڈنر پر ان کے سامنے بشری بی بی نے جہانگیر ترین سے کہا کہ وہ جادوگرنی نہیں۔ بشری بی بی سے شادی کے بعد حال یہ ہوگیا کہ جو بشری بی بی کو مرشد بنالے وہ گڈ میں آئے گا، عمران خان کے ناپسندیدہ لوگ بھی بشری بی بی کی بیعت کرکے خان صاحب کے قریب آگئے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے عمران خان سے شکایت کی کہ پنجاب میں کرپشن ہورہی ہے، فرح گوگی اور احسن گجر کا بتایا تو عمران خان نے الٹا ان کو ہی عہدے سے ہٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے