جہانگیر جدون

آج کا مختصر فیصلہ آئین و قانون سے متصادم لگتا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد

اسلام آباد (پاک صحافت) ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا کہنا ہے کہ آج کا مختصر فیصلہ آئین و قانون سے متصادم لگتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا ہے کہ یہ تفصیلی آرڈر نہیں ہے، اتنے شارٹ عرصے میں اس پر عمل نہیں ہوسکتا۔ بلدیاتی انتخابات کے لئے وقت چاہئے۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون کا مزید کہنا ہے کہ متعدد ججمنٹس موجود ہیں کہ ایسا آرڈر پاس نہیں کرنا چاہیے جس پر عمل نہ ہو، یہ ایک ایسا آرڈر ہے جو نہ ادھر کا ہے نہ ادھر کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے چیک کیا ہے تمام عملہ چھٹی پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے